بدتمیزی کے واقعات : وکلا عدلیہ کی قبر کھود رہے ہیں، سپریم کورٹ

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) ججوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے بارے میں مقدمے کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے آبزرویشن دی ہے کہ وکلاملک کی عدلیہ کی قبر کھود رہے ہیں۔

جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں فل بینچ نے سماعت کی اور لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بار کے صدر شفقت بھٹی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا۔

جسٹس شیخ عطمت سعید نے عدالت میں پیش وکلا سے کہا کہ آپ کا عدالتوں کے ساتھ کیسا رویہ ہے۔ یہ دیکھیں ہم بھی سالوں تک بار میں رہے ہیں اس وقت تو ایسا نہیں ہوتا تھا جتنا نقصان آپ نے عدلیہ کو پہنچایا ہے کسی نے نہیں پہنچایا۔

ایسی غلطی کوئی ایک ہو تو اور بات ہے مگر یہاں تو ایسے واقعات آئے روز ہو رہے ہیں۔