کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں آپریشن کے دوران انسپکٹر فواد قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
لیاری آپریشن کے دوران بکتر بند گاڑی پر حملے میں ایس ایچ او انسپکٹر فواد خان اورایک پولیس اہلکارشہید ہوگیا تھا، جس کا مقدمہ شاہ جہاں بلوچ سمیت دیگر افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔
شاہ جہاں بلوچ نے عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت 24 اکتوبرتک ملتوی کر دی۔
سماعت کے بعد شاہ جہاں بلوچ نے کہا کہ ماورائے عدالت قتل کراچی آپریشن کو متنازع بنا رہے ہیں، شاہ جہاں بلوچ کا کہنا تھا کہ انہیں ارشد پپو قتل کیس میں بدنیتی کی بنیاد پر ملوث کیا جا رہا ہے۔