سوشل میڈیا ایپس آئے روز صارفین کو تفریح فراہم کرنے کے لیے نت نئے فلٹرز متعارف کرا رہی ہوتی ہیں اور سب اس سے خوب محظوظ بھی ہوتے ہیں۔
حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ انسٹاگرام نے ایک ایسا فلٹر متعارف کرایا ہے جس نے دنیا بھر میں انسٹاگرام کے صارفین کو کنفیوژ کرکے رکھ دیا۔
انسٹاگرام نے آگمینٹڈ رئیلیٹی (اے آر) ٹیکنالوجی پر مبنی ایک ایسا فلٹر متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے آپ اپنے دوستوں کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیں گے کہ آیا اس نے پلے اسٹیشن 5 خرید لیا ہے۔
اس فلٹر میں صارفین کو ’پلے اسٹیشن 5‘ کا تھری ڈی ڈبہ نظر آتا ہے جسے وہ اپنی مرضی کے مطابق کہیں بھی رکھ کر تصویر کھینچ سکتے ہیں۔
اس فلٹر کا استعمال کرکے آپ اپنے دوستوں کے ساتھ مذاق کر سکتے ہیں کہ آپ نے بھی پلے اسٹیشن 5 خرید لیا ہے۔
انسٹاگرام کا یہ فلٹر پلے اسٹین 5 کے ڈبے کو اس قدر حقیقی دکھاتا ہے کہ 90 فیصد لوگ یہی سمجھ رہے ہیں کہ ان کے دوستوں نے پلے اسٹیشن 5 خرید لیا ہے۔
خیال رہے کہ سونی الیکٹرونکس نے کورونا وبا کے دوران گیمز کے شوقین افراد کو ‘پی ایس فائیو’ کا تحفہ دیتے ہوئے جون میں اس کی پہلی جھلک جاری کی تھی جب کہ صارفین اسے 12 نومبر سے خرید سکیں گے۔