ملازمین ادارے کا سرمایا ہیں ان کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائیگا۔قرة العین میمن

کراچی : بلدیہ کورنگی کا مزدور اقدام ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کی خصوصی کاوشوں سے بلدیہ کورنگی کے شاہ فیصل، کورنگی اور لانڈھی زون کے ریٹائرڈ اور دوران سروس فوت جانے والے ملازمین کی فیملیز کو مالی معائونت کے چیک تقسیم کردیئے گئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے ملازمین اور اُن کی فیملیز میں چیک تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین ادارے کا سرمایا ہیں۔

ان کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائیگا انہوں نے ملازمین سے کہاکہ وہ ادارے کے نیک نامی کے لئے عوامی خدمات کے حوالے سے اپنے فرائض نیک نیتی اور ایمانداری کے ساتھ انجام دیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہاکہ بلدیہ کورنگی اپنے ملازمین کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے ملازمین کے بہتر خدمات کا صلا ملازمین کو دیا جائیگا۔

Quratulain Memon

Quratulain Memon