انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے پہلی مرتبہ ١٠٠ فیصدی رسک فری آن لائن ٹریڈنگ ٹریننگ کا شاندار انعقاد جہلم میں ہو
Posted on September 18, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
جہلم : مرحباٹریڈنگ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے پہلی مرتبہ ١٠٠ فیصدی رسک فری آن لائن ٹریڈنگ ٹریننگ کا شاندار انعقاد جہلم میں ہوا۔ جس میں ادارے کے سی ای او خرم جاوید نے ماہرین کے ہمراہ ٹریڈرز کو آن لائن ٹریڈنگ کی ایسی تکنیک سے آگاہ کیا جس کے ذریعے وہ اپنے سرمایہ کی سو فیصدی رسک فری ٹریڈنگ کر سکتے ہیں۔سو فیصد رسک فری ٹریڈنگ کی یہ دنیا بھر میں اپنی نوعیت کی پہلی اور واحد ٹریننگ ہے۔
اس حوالے سے خرم جاوید نے بتایا کہ دنیا بھر میں ان دنوں گولڈ، کروڈ آئل اور سلورمیں ٹریڈنگ بہت کامیابی سے کی جارہی ہے ،جس کے ذریعے کروڑوں افراد برسر روزگار ہوئے ہیں اور انھوں نے اپنا سرمایہ کئی گنا بڑھا لیاہے،لیکن اس ٹریڈنگ کی کامیابی کیلئے درست حکمت عملی ،فوری قوت فیصلہ، اور مارکیٹ کی سمجھ بوجھ لازمی ہے۔
اسی صورت میں ٹریڈرز آن لائن ٹریڈنگ سے منافع حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کیلئے ٹریڈنگ انسٹی ٹیوٹ دنیا بھر میں اس شعبے میں آنے والے نئے اور پرانے ٹریڈرزکو ٹریننگ اور ٹپس فراہم کرتے ہیں، تاکہ وہ اس تجارت میں اپنا سرمایہ ضائع نہ کر لیں، ٹریڈرز کی رہنمائی کیلئے یہ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بہت کامیابی سے اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیںاور ٹریڈرز کیلئے نہایت کارامد ثابت ہورہے ہیں، یہ ادارے بڑے پیمانے پر کام کررہے ہیں۔
آن لائن ٹریڈنگ پاکستان میں بھی کافی مقبول ہے، اس ٹریڈنگ سے پاکستانی عوام بے خبر نہیں ہیں، بلکہ گزشتہ چند سالوں سے تویہ بہت مقبول ہو گئی ہے،کیونکہ مہنگائی کے اس دور میں اب ہر شخص اپنی آمدنی کے وسائل کو بڑھانا چاہتا ہے۔ ہمارے ملک میں اس حوالے سے گولڈ، کروڈ آئل یا سلور کی آن لائن ٹریڈنگ کی جاتی ہے۔ اس ٹریڈنگ کے ذریعے بے شمار لوگوں نے بے حساب پیسہ کمایا بھی اور کچھ نے گنوایا بھی ہے۔
اس ٹریڈنگ میں نقصان کی اصل وجہ ٹریڈنگ کی ناقص حکمت عملی، جلد بازی، قوت برداشت میں کمی اور مارکیٹ کی چڑھتی اترتی صورت حال ہے،اگر کوئی ٹریڈر کسی بروکر کے ذریعے اپنا سرمایہ فوریکس مارکیٹ میں لگاتا ہے توبھی اس کا سرمایہ ڈوبنے کا خدشہ ہوتا ہے، کیونکہ کتنا ہی اچھا بروکر ہو وہ مختلف ٹریڈرز کیلئے ایک ساتھ کام نہیں کرسکتا،اسی لئے مرحبا ٹریڈنگ انسٹیٹیوٹ نے فوریکس کموڈیٹی ٹریڈرز کیلئے اس ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے۔
تاکہ ٹریڈرز اپنا سرمایہ بہترین طریقے سے آگے بڑھا سکیںاور صرف اپنے سرمایہ کو آگے ہی نہیں بڑھائیں بلکہ کسی پر بھروسہ کرنے کی بجائے اپنی ٹریڈنگ خود ہی کریں اور سو فیصدی رسک فری ٹریڈنگ کریں اس طرح وہ کسی جعلسازی کے چکر میں بھی نہیں آئیں گے اور اپنی ٹریڈنگ سے سو فیصدی منافع کمائیں گے۔ اس ورکشاپ سے ٹریڈرز کسی غلط حکمت عملی کے سبب اپنا سرمایہ ضائع نہیں کریں گے اورصفر فیصد بھی نقصان کاخطرہ مول نہیں لیں گے۔
خرم جاوید نے مزید کہا کہ رسک فری ٹریڈنگ ٹریننگ کی یہ پہلی ورکشاپ ہے جو جہلم میں منعقد ہورہی ہے جبکہ اسی طرح کی دوسری ورکشاپ اکتوبر میں اسلام آباد اور نومبر میں لاہور میں منعقد کی جائے گی، اس ورک شاپ میں مرحبا بزنس مینجمنٹ کے تجربہ کار ماہرین اپنی بہترین ماہرانہ حکمت عملی اور تکنیکی مہارت سے لوگوں کو روشناس کرائیں گے، ان کا کہنا ہے کہ ہماری حکمت عملی کے ذریعے ٹریڈرز، فراڈ اور جعلسازوں سے ہوشیار رہتے ہوئے اپنا سرمایہ میں اب نقصان نہیں بلکہ سو فیصدی کامیابی حاصل کر سکیں گے۔