لاہور (جیوڈیسک) چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ آج کل سپریم کورٹ کیساتھ یکجہتی کا بڑا رجحان چل پڑا ہے، سپریم کورٹ کو کسی یکجہتی کی ضرورت نہیں ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کا لاہور ہائیکورٹ کی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم نے بار اور بنچ کے اختلافات کو ختم کرنا ہے۔ بار ہمیشہ ججز کی محافظ رہی ہے۔ ایک جج کی پہچان اس کی ججمنٹ سے ہوتی ہے جبکہ بار کی پہچان اس کے فیصلوں سے ہوتی ہے۔
بار اور بنچ کی یکجہتی بہت ضرورت ہے۔ کوشش ہے کے بار کے وقار اور عزت کے لئے کچھ کر سکوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم آزاد کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ ہمارے ادارے کو سیاسی نہ بنایا جائے، آج کل سپریم کورٹ کیساتھ یکجہتی کا بڑا رجحان چل پڑا ہے، سپریم کورٹ کو کسی یکجہتی کی ضرورت نہیں ہے۔
چیف جسٹس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان باتوں کو یہاں تک ہی محدود رکھتے ہیں، کچھ باتیں کل کرنی ہیں، بنیادی حقوق سے متعلق کیس لگے ہوئے ہیں۔