کوٹ رادھا کشن( خصوصی رپورٹ )کوٹ رادھا کشن میں ادارہ صبح روشن کے زیر اہتمام دس روزہ کتاب میلے کا انعقاد، خواتین اور بچوں کا زبردست رش،شہریوں کا کتاب میلے کے انعقاد پر خراج تحسین،تفصیلات کے مطابق اداری صبح روشن کے تحت گورنمنٹ گرلز کالج میں دس روزہ کتاب میلہ کا آغاز گزشتہ روز کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے کتب کی خریداری میں حصہ لیا۔
کتب میلے کا افتتاح سابق ناظم کوٹ رادھا کشن رائو شمشاد نے کیا اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ صبح روشن کی جانب سے کتب میلے کا انعقاد قابل تعریف ہے اس سے عوام میں مطالعہ کا رجحان بڑھے گا۔ادارہ صبح روشن کے چیئرمین عبدالوارث ساجد نے کہا کہ ان کتب میلوں کا مقصد لوگوں میں تعلیم کا شوق پیدا کرنا اور مطالعہ کے ذوق کو اجاگر کرنا ہے۔ہم اسی جذبے کے تحت ہر شہر میںکتاب دوستی عام کرنے کے لئے کتاب میلے لگاتے رہیں گے ۔یہ کتاب میلہ دس دن تک جاری رہے گا۔