تمام اداروں کے احتساب کے لیے ایک ہی ادارہ ہونا چاہیے، رضا ربانی

Raza Rabbani

Raza Rabbani

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ سیاستدان، بیوروکریٹس اور فوج کے احتساب کے لیے ایک ہی ادارہ ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے اسلام آباد یوتھ پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’تمام اداروں کے احتساب کے لیے ایک مؤثر قومی ادارہ ہونا چاہیے، جو سب کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرسکے۔

اس موقع پر چیئرمین سینٹ نے دورانِ خطاب تجویز دی کہ ’’نیب اور ایف آئی اے کے قوانین کا ازسر نو جائزہ لینے کے بعد دونوں اداروں کو خود مختار بنایا جائے‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ سیاسی بحران سے نکلنے کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کے خط پر عمل درآمد کیا جائے اور قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کو بحال کیا جائے۔