اسلام آباد (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آئین نے اداروں کی حدود کا تعین کر دیا ہے۔ ہرادارے کواس کا پابند ہونا چاہیے جب ادارے آئینی حدود میں رہیں گے تو پھر کھچائو اور تلخیاں پیدا نہیں ہوں گی اورنہ ہی تصادم کاخطرہ ہو گا۔
مرکزی میڈیاسیل کے مطابق مولانافضل الرحمن نے کہا کہ ایک ہی ملک کے تمام اداروں میں باہمی تعاون ہونا چاہیے۔ تحفظ پا کستان قانون پرجے یوآئی نے اپنے تحفظات کااظہار پار لیمنٹ کے اندراور باہر کر دیا ہے جے یوآئی کے نزدیک یہ بل غیر آئینی بھی ہے اورانسانی حقوق کے سراسر خلاف ہے اسی وجہ سے ہم نے اس بل کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے انھوں نے کہا کہ غیروں کی جنگ سے نکلے بغیر ملک میں امن مشکل ہے۔