اداروں کی نجکاری قومی و عوامی مفاد میں نہیں ہے۔ ایم آر پی

Privatization

Privatization

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نقصان میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کی بجائے ان عوامل کا خاتمہ ہونا چاہئے جو قومی اداروں کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں۔ یہ بات محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے نجکاری عمل جاری رکھنے کے حکومتی عندیئے کی مذمت کرتے ہوئے کہی۔

امیر پٹی نے کہا کہ کی ای ایس سی نجکاری اور نجی شعبے سے بجلی کی خریداری کے مضمرات تونائی بحران کی صورت عوام کے سامنے ہیں اور اب پی آئی اے کی نجکاری کی کوشش اس بات کا عندیہ دے رہی ہے کہ بہت جلد اسٹیل مل پھر پاکستان ریلوے اور اس کے بعد شاید نیشنل بنک اور پھر اسٹیٹ بنک بھی اونے پونے داموں فروخت کرکے پاکستان کو نادیدہ سامراجی غلامی میں دیدیا جائے گا اور شاید انہی وعدوں و شرطوں پر مقتدر حلقے حکمرانوں کو دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں لائے تھے۔

کیونکہ اگر حکمران عوام کے منتخب کردہ ‘ ان کے نمائندہ اور ان سے مخلص ہیں تو اداروں کی نجکاری کی بجائے انہیں مضبوط و نفع بخش بنانے کیلئے انہیں سیاسی اثرورسوخ سے آزاد ‘ سیاسی بھرتیوں سے پاک کرنے کے علاوہ گھوسٹ ملازمین سے نجات دلانے اور کام چورملازموں کو کارآمد بنانے کے علاوہ اداروں کے غیر ضروری اخراجات کو کنٹرول کرنے پر توجہ نہیں دیتے مگر ان کی ترجیح اداروں کی اوورہالنگ نہیں بلکہ نجکاری ہے جسے اعتزاز احسن اونے پونے خریداری کی کوشش قرار دے چکے ہیں۔