لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھاکہ خوف و ہراس کی فضا حکومتی معاملات پر اثر انداز نہیں ہو سکتی۔ انصاف اور قانون کے تقاضے پورے کرنے کے بعد ہی کسی پر ہاتھ ڈالا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اداروں کی مضبوطی کے خواہاں ہیں مگر ادارے اپنی حدود کے پابند رہیں۔ انکا کہنا تھا کہ منصوبے شروع ہونے سے پہلے باز پرس کا کوئی جواز نہیں یہ منصوبے کسی کے ذاتی نہیں بلکہ قومی فلاح کے ہیں ان پر کسی کو اثر انداز ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی حکومت میں کرپشن یا کمیشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور کسی بھی کرپٹ یا بددیانت شخص کو سپورٹ کرنے یا تحفظ دینے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔