ہدایات پر عمل نہ کرنے والے یونٹس کو سیل کر دیا جائیگام ڈی سی او لاہور نسیم صادق
Posted on August 31, 2013 By Geo Urdu لاہور
لاہور : ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفیسر لاہور نسیم صادق نے کہا ہے کہ صنعتی یونٹس کو رہائشی علاقوں سے باہر منتقل کرنے کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے اورصنعتی ادارے تین ماہ کے اندر اندر اپنے یونٹس رہائشی علاقوں سے باہر منتقل کر لیں۔
ڈی سی او لاہور نسیم صادق نے کہا کہ تین ماہ کے اندر رہائشی علاقوں سے باہر منتقل نہ ہونے والے صنعتی یونٹس کو سیل کر دیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ رہائشی علاقوں میں موجود صنعتی یونٹس کو سندر انڈسٹریزاسٹیٹ میں منتقل کیا جائے گا۔