قوم کی توہین کے الزام میں تیونسی صدر کے خلاف درخواست دائر

Tunisia

Tunisia

تیونس (جیوڈیسک) تیونس کی ایک عدالت میں صدر منصف مرذوقی کے خلاف ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ صدر نے حال ہی میں غیر ملکی سفارتکاروں سے ملاقات کے دوران اپنی قوم کیلئے جاہل مطلق کا لفظ استعمال کر کے قوم کی توہین کی تھی۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر نے اپنی قوم کو براعظم افریقہ کی جاہل ترین قوم کہا تھا۔