ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی بے عزتی کے خوف سے سوشل میڈیا سے زیادہ تر دور رہتی ہیں یہ بات انھوںنے بھارتی خبرایجنسی کو ایک انٹرویو کے دوران کہی۔
کترینہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر اور وڈیوز شیئر کرنا پسند کرتی ہیں لیکن وہ سوشل میڈیا کے اس دوسرے چہرے سے بھی واقف ہو چکی ہیں جس پر وہ کچھ عرصہ قبل تک یقین بھی نہیں کرنا چاہتی تھیں۔
اس موقع پر انھوں نے ابھیشک بچن کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ ابھیشک بچن کے ایک فین نے ٹوئیٹر پر ان کی بیٹی کے بارے میں مذاق کیا جس پر ابھیشک کو مجبوراً اس فین کو بلاک کرنا پڑا۔کترینہ کیف نے کہا کہ وہ بے عزتی برداشت نہیں کر سکتیں اور اسی لیے سوشل میڈیا سے دور ہی رہنا پسند کرتی ہیں۔