لاہور ( امتیاز علی سے ) امیدوار جنرل کونسلر یوسی 247 وارڈ نمبر (6) کاہنہ سے محمد سجاد نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہدیانتدار قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ حکمرانوں نے ملک کی حالت زار کر رکھی ہیکرپشن ،لوڈشیڈنگ، اقرباپروری ، بے روزگاری نے غریبوں کی زندگی اجیران کر دی ہیں ۔ 31 اکتوبر کو مخالفین کی تمام سا زشیں ناکام ہو جا ئیں گی۔ مخا لفین یہ تو بتائیں کہ پچھلے دور میں یونین کونسل کاہنہ میں انہوں نے کتنے کام کروائے ہیں۔حکومتی کرپشن ، ظلم اور ناانصافی کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔ حکومت جھوٹے پیکج دے کر عوام کو دھوکہ دے رہی ہے۔ عوام حکومتی چکمے میں نہیں آئیں گے۔ انشاء اللہ بلدیاتی الیکشن میں یوسی 247 میں آزاد گروپ کامیابی حاصل کریں گا۔