کراچی (جیوڈیسک) حساس اداروں کی کارروائی کے نتیجے میں جہانگیر صدیقی گروپ کی اہم شخصیت کو حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے ایک کارروائی میں جے ایس گروپ کے عمران شیخ کو گرفتار کر لیا ہے، عمران شیخ کوجےایس گروپ میں اہم شخصیت سمجھاجاتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران شیخ سے بینک اکاؤنٹ کے معاملات پرتفتیش کی جارہی ہے، عمران شیخ کی ایف آئی اے کی ایک اعلی شخصیت، پولیس اور سرکاری افسران سے دوستی بھی ہے۔
عمران شیخ جہانگیر صدیقی کا قریب ترین شخص سمجھاجاتا ہے جو جہانگیر صدیقی کے اہم کاروباری معاملات سے واقف ہے، ذرائع کے مطابق عمران شیخ دوست سے ملنے ڈیفینس گیا تھا، جہاں سےاسے حراست میں لیا گیا۔