اسلام آباد (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے راہنما حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے مطالبے کے تحت آپریشن ہو تو تمام نامعلوم معلوم ہو جائینگے، ذرائع سے گفتگو کرتے ہو ئے حیدر رضوی کا کہنا تھا کہ کراچی میں کوئی نامعلوم نہیں یہ سب کو معلوم ہے، اگر انٹیلی جنس معلومات پر ٹارگٹڈ آپریشن ہو تو موثر کارروائی ہو سکتی ہے، جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے سے ہی شہریوں کو تقویت ملے گی۔