جاسوسی پروگرام کی وضاحت طلب کی جائے گی، میکسیکو

Mexico

Mexico

میکسیکو (جیوڈیسک) میکسیکو کے صدر روس میں جی ٹوئینٹی ممالک کی ملاقات کے دوران امریکہ کے جاسوسی پروگرام کے حوالے سے صدر اوبامہ سے ملاقات کریں گے۔ امریکی اہلکار اسنوڈن کی جانب سے افشاں کی جانے والی معلومات پر امریکہ کو لاطین امریکی ممالک سے تنقید کا سامنا ہے۔ معلومات کے مطابق برازیل اور میکسیکو کے رہنماں کے مابین ہونے والی گفتگو کی نگرانی کی گئی تھی۔

یہ معلومات برازیلی صحافی کی معاونت سے فراہم ہوئی۔ جس کے بعد میکسیکو اور برازیل کی جانب سے شدید مذمت کی گئی تھی۔ میکسیکو کے صدر کا کہنا ہے کہ روس میں متوقع ملاقات میں امریکی صدر سے جاسوسی پروگرام کی وضاحت طلب کی جائے گی اور مستقبل میں اس قسم کو اقدامات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔