جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔ ارادہ قتل لے کر آنے والے نامعلوم ڈاکو جاتے ہوئے موٹر سائیکل چھین لے گئے

Zahid Mustafa Awan

Zahid Mustafa Awan

گلیانہ (نامہ نگار) جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔ ارادہ قتل لے کر آنے والے نامعلوم ڈاکو جاتے ہوئے موٹر سائیکل چھین لے گئے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ شب گلیانہ کے رہائشی عمر عثمانی اپنے کسی کام کی غرض سے گجرات سے اپنے گاوں گلیانہ جا رہے تھے کہ پنجن کسانہ کے نزدیک نامعلوم افراد نے روک لیا۔

نزدیکی زمینوں میں لے گئے اور اپنے پستول سے فائر کر نے کی کوشش کی لیکن ان سے فائز نہ ہو سکا اور جاتے ہوئے عمر عثمانی کا موٹر سائیکل چھین کر لے گئے۔ پولیس تھانہ کھاریاں نے رپورٹ درج کر لی ہے۔