کوہاٹ (جیوڈیسک) کوہاٹ کچہری میں شدت پسندوں کے حملے کے خلاف وکلا نے پشاور ہائیکورٹ سمیت خیبر پختونخوا کی تمام عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ صوبہ خیبر پختونخوا کی عدالتوں میں وکلا پیش نہ ہونے سے عدالتی کام ٹھپ ہو گیا۔
جس سے سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑا۔وکلا کا کہنا تھا کہ حکومت انہیں تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے۔ عدالتوں کی سیکیورٹی سخت کی جائے اور دہشت گرد حملوں کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔