نیت صاف ہو تو کام کا جذبہ ہو تو اللہ تعالیٰ وسائل پیدا کر دیتا ہے
Posted on July 2, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
کوٹلی : نیت صاف ہو تو کام کا جذبہ ہو تو اللہ تعالیٰ وسائل پیدا کر دیتا ہے ۔ مسلم ہینڈز جو غریب عوام کی فلاح و بہبود خصوصاً تعلیم کے شعبہ میں کام کر رہی ہے۔ یہی انسانیت کی خدمت ہے۔ سید جاوید شہاب گیلانی، اوپریشن منیجر مسلم ہینڈز پاکستان مبارکباد کے مستحق ہیں۔
جنھوں نے میری درخواست پر گرلز مڈل سکول تھلہ لاٹ کے لئے دو کمرے تعمیر کروائے ۔ اللہ تعالیٰ ان کے لئے آسانیاں پیدا کرے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کوٹلی مسعود الرحمن نے گرلز مڈل سکول تھلہ لاٹ میں مسلم ہینڈز کی طرف سے تعمیر کیے جانے والے کمرہ جات کا سید شہاب جاوید گیلانی حافظ محمد شفیق، ایریا منیجر ، اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ افتتاح کے بعد اپنے خطاب میں کیا۔
اتنے مختصر عرصہ میں اتنی خوبصورت عمارت تعمیر کر کے مسلم ہینڈز نے اپنی مثال قائم کی ہے۔ مسعود الرحمن سید جاوید شہاب گیلانی اور دیگر ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ تقریب سے جاوید شہاب گیلانی نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوںنے سکول کی صدر معلمہ کی طرف سے پیش کی گئی مشکلات کو حل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سکول کے لئے پانی کا مسئلہ حل کرنے اورطالبات کے لئے بیت الخلاء بھی تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔
اس کے علاوہ دیگر مسائل کو بھی حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، تقریب سے افسر مال چوہدری ساجد نے بھی خطاب کیا ۔ عبدالفاروق چوہدری نے بڑے موثر انداز میں علاقہ کی نمائندگی کی۔ ڈپٹی کمشنر اور مسلم ہینڈز کو تھلہ لاٹ گرلز سکول پر توجہ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اور انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب سے ضلعی تعلیمی بورڈ کوٹلی محمد رزاق ندیم نے خطاب کرتے ہوئے سید جاوید شہاب گیلانی اور ڈپٹی کمشنر کوٹلی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے خوبصورت انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ حافظ محمد شفیق نے مسلم ہینڈز کے زیر انتظام چلنے والے پروگراموں کی تفصیل بتائی انہوں نے کہا کہ ان پروگراموں پر ماہانہ پندرہ لاکھ روپے کے اخراجات ہوتے تھے۔ تقریب میں معروف حریت پسند رہنما عبدالمجید چیچی نے بھی خصوصی شرکت کی۔