کراچی (جیوڈیسک) کے مقابلے ڈالر کی قدر کم ہوگئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کوانٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کم ہوگئی۔
جس سے ڈالر کی قیمت خرید کم ہوکر 98.42 روپے اور قیمت فروخت 98.52 روپے ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید بڑھ کر 99.70 روپے اور قیمت فروخت 99.90 روپے ہوگئی۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں یورو کی قدر 50 پیسے بڑھ گئی جس سے یورو کی قیمت خرید بڑھ کر 134.75 روپے اور قیمت فروخت 135 روپے ہوگئی۔