انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے سستا، اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے مہنگا

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) ڈالر کے ریٹ میں آج ملا جلا رجحان رہا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کمی ہوئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 10 پیسے بڑھ گیا۔

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں متوقع اضافے کے باوجود روپے کے مقابلے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 10 پیسے اضافے کے ساتھ 139 روپے 20 پیسے کا ہو گیا تاہم انٹر بینک میں 5 پیسے کمی کے بعد ڈالر 138 روپے 88 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔

یاد رہے گزشتہ روز ڈالر کا ریٹ 2 پیسے گرا تھا جس کے بعد اس کا 138روپے 84 پیسے پر لین دین ہوتا رہا۔ تجزیہ کاروں نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں ماہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے 3 ارب ڈالر، چین 2 اور سعودی عرب کے ایک ارب ڈالر پیکج کے نتیجے میں مجموعی طور پر 6 ارب ڈالر پاکستانی زرمبادلہ ذخائر میں آنے کی توقع ہے جس کے بعد روپے کی پوزیشن مزید مستحکم ہو جائے گی۔