کراچی (جیوڈیسک) فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں ایک پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت فروخت 98.62 روپے سے بڑھ کر 98.63 روپے ہو گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 5 پیسے کمی سے ڈالر کی قیمت فروخت 99.90 روپے سے کم ہو کر 99.85 روپے ہو گئی۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر میں 55 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 135.25 روپے سے بڑھ کر 135.80 روپے اور قیمت فروخت 135.50 روپے سے بڑھ کر 136.05 روپے ہو گئی، اسی طرح 75 پیسے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 166.75 روپے سے بڑھ کر 167.50 روپے اور قیمت فروخت 167 روپے سے بڑھ کر 167.75 روپے ہو گئی۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق گز شتہ روز روپے کی نسبت یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 27.30 روپے پر مستحکم رہی جبکہ 5 پیسے کے اضافے سے سعودی ریال کی قیمت فروخت 26.70 روپے سے بڑھ کر 26.75 روپے ہو گئی۔