کراچی (جیوڈیسک) انٹر بینک میں ڈالر 138 روپے 28 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 138 روپے 50 پیسے پر فروخت ہوا۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 502 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ۔ 100 انڈیکس 41 ہزار 615 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ عالمی ریٹنگ کے ادارے “ایس اینڈ پی” کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات تاخیر کا شکار ہیں۔
برقت مذاکرات سے پاکستان کے زرمبادلہ کو مدد کے ساتھ ساتھ معاشی اصلاحات کے عمل کو تقویت ملتی۔ ایس این پی نے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو ” بی سے منفی بی” کر دیا ہے۔