روپے نے ڈالر کی قدر کو مات دے دی۔ انٹربینک میں ڈالر روپے کے مقابلے میں 20 پیسے سستا ہو کر 106 روپے کی سطح پر آگیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی آئی ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں20 پیسے کمی کے بعد 106 روپے کی سطح پر آگیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے کمی کے بعد 106 روپے 70 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔
بینک ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمدکنندگان کی جانب سے ڈالر کی فروخت جاری ہے اور بینکوں میں ڈالر کی سپلائی میں اضافہ ہو گیا ہے جس سے روپے پر ڈالر کا دباوٴ کم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر باآسانی دستیاب ہے۔