انٹر بنک میں ڈالر 9 پیسے کمی سے 97 روپے 98 پیسے پر بند

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) ڈالر انٹر بنک مارکیٹ میں سال کی کم ترین سطح پر آ گیا۔ اٹھانوے روپے کی سطح سے نیچے بند ہوا۔

اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر نو پیسے کمی سے ستانوے روپے اٹھانوے پیسے پر بند ہوا جو مارچ دو ہزار تیرہ کے بعد کی کم ترین سطح ہے۔

رواں ماہ روپے کے مقابلے میں ڈالر اب تک چھ روپے اکانوے پیسے سستا ہو چکا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر اب بھی سو روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔