کراچی (جیوڈیسک) انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ہفتے کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ انڈیکس بھی ٹریڈنگ کے دوران منفی زون میں چلا گیا۔
ڈیلرز کے مطابق درآمد کنندگا ن کی جانب سے تقریبا 12 کروڑ ڈالر کی خریداری کے باعث ڈالر کے مقابلے روپیہ کمزور ہوا ور یہ ٹریڈنگ کے دوران 98 روپے 20 پیسے کی سطح ہر دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ کراچی اسٹا ک مارکیٹ میں سرمایاکار آج محتاط دکھائی دے رہیں ہیں اور 100 انڈیکس دوران ٹریڈنگ 28 ہزار 700 پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے چلا گیا۔
آج زیادہ تر پاور ، بینکاری، سیمنٹ اور آئل کمپنیوں کے شیئرز میں ٹریڈنگ دیکھی جارہی ہے۔