انٹر بنک فاریکس مارکیٹ: ڈالر کی قدر پھر بڑھنا شروع

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) انٹر بنک فاریکس مارکیٹ میں ڈالر کی قدر پھر بڑھنا شروع ہو گئی۔ کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں دس پیسے اضافہ ہوا۔

فاریکس مارکیٹ ذرائع کے مطابق اضافے کے بعد ڈالر ایک سو پانچ روپے ستاون پیسے کا ہو گیا ہے۔

نئے سال کے آغاز سے انٹر بنک فاریکس مارکیٹ میں ڈالر ایک سو پانچ روپے چالیس پیسے سے ایک سو پانچ روپے ستر پیسے کے درمیان گردش کر رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق مستقبل میں ڈالر کی قدر کا تعین بیرونی ترسیلات سے مشروط ہے۔