انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر گر گیا، ریٹ میں ایک روپے 92 پیسے کی کمی

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) انٹربینک میں روپیہ تگڑا ہو گیا اورڈالر گر کر 132 روپے کی سطح پر آ گیا۔ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 92 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 92 پیسے کی کمی کے بعد 132 روپے کا ہو گیا جس کے بعد حکومتی قرضوں میں 180 ارب روپے کی کمی ہو گئی ہے ،ڈالر کی قیمت میں گراوٹ ادائیگیوں کے توازن اور پاکستانی معیشیت پر مثبت اثرات مرتب کرے گی۔