کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک کے زری پالیسی بیان جاری کئے جانے سے پہلے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
انٹر بینک فاریکس مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی ستائیس پیسے اضافے سے ایک سو پانچ روپے پندرہ پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ انٹربینک ذرائع کے مطابق فاریکس مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز ہی سے ڈالر کی خریداری کا رجحان غالب رہا جو آخری خبریں آنے تک برقرار تھا۔