انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند

Date of dollars

Date of dollars

کراچی (جیوڈیسک) روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ انٹر بینک فاریکس مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ 17 پیسے اضافے سے 103 روپے 60 پیسے کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

ایک روز قبل ڈالر کی شرح تبادلہ 103 روپے 43 پیسے کی سطح پر موجود تھی۔ ماہرین کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے قرض کی پہلی قسط ملنے کے بعد آنے والے دنوں میں روپے کی قدر مستحکم ہوگی۔