انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر سات ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا
Posted on March 7, 2014 By Majid Khan کاروبار, لاہور
Dollar
لاہور (جیوڈیسک) کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں ایک روپے چھ پیسے کی بڑی کمی ہوئی۔ تین روز میں ڈالر ڈیڑھ روپے سستا ہوا۔
فاریکس مارکیٹ ذرائع کے مطابق انٹر بنک میں کاروبار کے آغاز پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر ایک سو چار روپے اکاون پیسے پر موجود تھی۔
فروخت کے رجحان کے باعث ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر ایک سو تین روپے پینتالیس پیسے کی سطح پر آ گئی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com