انٹربنک مارکیٹ، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) انٹربنک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر پھر کم ہونا شروع ہو گئی، ایک روز کے دوران ڈالر پینتالیس پیسے سستا ہوا۔

اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق انٹر بنک مارکیٹ میں ایک روز قبل ڈالر ایک سو دو روپے بائیس پیسے پر موجود تھا جو پینتالیس پیسے کی کمی سے ایک سو ایک روپے ستتر پیسے پر بند ہوا۔

یورو کی قدر بھی باسٹھ پیسے کمی سے ایک سو ستائیس روپے بارہ پیسے پر آ گئی۔ برطانوی پاؤنڈ ستر پیسے سستا ہو کر ایک سو انسٹھ روپے چودہ پیسے کا ہو گیا۔