انٹر بینک، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم

Dollars

Dollars

کراچی (جیوڈیسک) انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید 104.68 روپے اور فروخت 104.73 روپے پر مستحکم رہی ، اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 105.20روپے اور قیمت فروخت 105.40 روپے پر برقرار رہی۔

رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں ایک روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت فروخت 118 روپے سے کم ہو کر 117 روپے پر آگئی۔

اسی طرح 1.75روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 129.25 روپے اور فروخت 130.75 روپے پر آگئی۔