انٹر بینک میں ڈالر 102 روپے سے نیچے آگیا

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) روپے کی قدر میں سترہ پیسے اضافے سے انٹربینک میں ڈالر ایک سو دو روپے سے نیچے آگیا، کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بھی ملاجلا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں روپے کی قدر میں سترہ پیسے اضافہ دیکھا گیا۔

جس سے ڈالر ایک سو دو روپے بارہ پیسے سے کم ہو کر ایک سو ایک روپے پچانوے پیسے تک آگیا۔ ادھر کراچی اسٹاک ایکسچینج میں بھی سرمایہ کار محتاط نظر آئے، کاروبار کے دوران بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس پچہتر پوائنٹس اضافے سے انتیس ہزار آٹھ سو کی سطح پر دیکھا گیا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی بحران کی وجہ سے ملکی معیشت کو اربوں روپے نقصان ہوا، جس کے معاشی ترقی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔