انٹر بنک، ڈالر 44 پیسے اضافے سے 99 روپے 31 پیسے پر بند

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بنک کے مطابق انٹر بنک فارن ایکسچینج مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں چوالیس پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر ننانوے روپے اکتیس پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر ننانوے روپے پچاس پیسے کی سطح پر ٹریڈ کیا جا رہا ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق ملک میں جاری سیاسی رسہ کشی کی وجہ سے سرمایہ کار ڈالر کی خریداری کر کے خود کو محفوظ کر رہے ہیں۔