انٹر بینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مستحکم

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) جبکہ یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 5 پیسے کم ہوگئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 98.60 روپے سے کم ہوکر 98.55 روپے اور قیمت فروخت 98.65 روپے سے کم ہو کر98.60 روپے ہو گئی۔

جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 99.70 روپے اور قیمت فروخت 99.90 روپے کی سطح پر بدستور برقرار رہی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق بدھ کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں یوروکی قدر میں 25 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 135.50 روپے سے کم ہو کر 135.25 روپے اور قیمت فروخت 135.75 روپے سے کم ہو کر 135.50 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 50 پیسے کی نمایا ں کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 166.50 روپے سے کم ہوکر 166 روپے اور قیمت فروخت 166.75 روپے سے ہوکر 166.25 روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز روپے کی قیمت یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 27.75 روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ سعودی ریال کی قدر 5 پیسے گھٹ گئی جس سے سعودی ریال کی قیمت فروخت 26.70 روپے سے کم ہوکر 26.65 روپے ہوگئی۔