کراچی (جیوڈسک) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 91 پیسے کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 99 روپے سے نیچے آگیا۔ فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ایک سال کی کم ترین سطح 98 رو پے 20 پیسے پر آگیا۔
ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کمزور ہوتی امریکی کرنسی کو دیکھ کر ایکسپورٹرز نے بھی ڈالر تڑوانے شروع کردیے جس سے روپے کی قدر کو استحکام ملا۔ انٹر بینک مارکیٹ کے اثرات اوپن مارکیٹ میں بھی دیکھے گئے جہاں گزشتہ روز مرکزی بینک کی جانب سے ایکسچینج کمپنیوں کو ایک کروڑ سے زائد ڈالر کی فراہمی سے یہ 101 روپے سے بھی نیچے آگیا۔