مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) انٹر ڈسٹرکٹ سیکٹر گریڈ 2 کرکٹ ٹورنامنٹ میں قصور نے بھکر کو 100 رنز سے ہرا دیا، ارسلان شیر اور شکیل قطب کی عمدہ پرفارمر،قصور ٹیم کے 218 رنز کا ٹارگٹ ، بھلر کی ٹیم 118 پر ڈھیر۔
تفصیلات کے مطابق انٹر ڈسٹرکٹ سیکٹر گریڈ 2کرکٹ ٹورنامنٹ میں قصور کی ٹیم نے بھکر ٹیم کو 100رنز سے شکست دے دی،قصور نے پہلی اننگز میں 132رنز دوسری اننگز میں 242رنز بنائے،جواب میں بھکر کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 157 جبکہ دوسری اننگز میں 118 رنز پر ڈھیر ہو گئی، قصور ٹیم نے 100 رنز کی لیڈ سے جیت حاصل کر لی۔
میچ میںشکیل قطب نے 55 رنزاور پانچ وکٹیں حاصل کی جبکہ مصطفی آباد کے نواحی گائوں وڈانہ کے رہائشی ارسلان شیر نے سات وکٹیں حاصل کرکے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔