کراچی (اسپورٹس رپورٹر) محکمہ کھیل نے پاکستان اسپورٹس بورڈ قائد اعظم بین الصوبائی گیمز اسلام آباد میں شرکت کے لئے سندھ کی اسکواش (مرد و خواتین) اور باکسنگ (مرد) ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے ٹیمیں اوپن ٹرائلز اور متعلقہ ایسو سی ایشنز کی مشاورت سے تشکیل دی گئی ہیں ڈائریکٹر اسپورٹس احمد علی قریشی کے مطابق منتخب ٹیمیں 2 اپریل کو اسلام آباد روانہ ہونگی۔
جہاں وہ 5 اپریل سے 8 اپریل تک ہونے والے بین الصوبائی گیمز میں شرکت کریں گی۔ منتخب ہونے والی اسکواش خواتین ٹیم میں فرحت جمیل، غلام مرتضیٰ، زیب کمال، آمنہ فیاض، میرل رحمن، فہمینہ عاصم اور نیہا کمال خان شامل ہیں جبکہ مردوں کی ٹیم میں مرزا عاشر بیگ، آصف خان ،نعمان خان، فیضان خان،کبیر عالم،سکندر خان اور سعد عبداللہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔
باکسنگ ٹیم کے لئے اوپن ٹرائلز کے ذریعہ جس ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے وہ شہروز، وقار،فیضان بٹ، نور محمد، محمد عمر، شہیر آفریدی اور محمد نعیم امین پر مشمل ہے سندھ اسپورٹس بورڈ کے جاوید خان کو کوچ مقرر کیا گیا ہے دریں سیکریٹری اسپورٹس محمد راشد نے منتخب کھلاڑیوں کو تلقین کی ہے کہ آپ سب لوگوں کا انتخاب میرٹ پر کیا گیے ہا س لئے اپنی عمدہ کارکردگی اور اعلیٰ ڈسپلن سے سندھ کے وقار کو بلند کریں۔