بین الصوبائی پولیس چیک پوسٹ شاہوالی اورتھانہ مزاری گوٹھ کی کاروائی

کوٹ مٹھن : بین الصوبائی پولیس چیک پوسٹ شاہوالی اورتھانہ مزاری گوٹھ کی کاروائی بھاری مقدار میں افغانستان و سندھ سمگل ہونے والی گندم برآمد کر لی دو ملزمان گرفتار۔تفصیل کے مطابق ہیلپ لائن میڈیا سنٹرکو عمرکوٹ سے بھاری مقدار میں گندم کی سمگلنگ بارے اطلاع ملی جس پر چئیرمین اے ڈی عامر ،صدر محمد حسین راناجبکہ کشمور سے صدر ہیلپ لائن میڈیا کے فرحان ،اور گڈو بیراج کے صدرہیلپ لائن رشید میمن کی مشترقہ کاروائی کے نتیجے میں گندم سمگلنگ کی رپورٹ تھانہ مزاری گوٹھ کے ایس ایچ اوغلام اصغر گجر اور شاہوالی چیک پوسٹ پولیس کو اسکی اطلاع دی جس پر اے ایس پی راجن پور کی قیادت میں بین الصوبائی چیک پوسٹ پولیس ہائی الرٹ ہو گئی۔

دوران ، چیکنگ پولیس نے دو ٹرک جن کے او پر لکڑی جبکہ نیچے بھاری مقدار میں گندم پائی گئی ۔پولیس نے بہترکاروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو نوںٹرک اپنے قبضے میں لے لئے اور دو سمگلروں کو بھی گرفتار کر کے محکمہ فوڈ آفیسران کے حوالے کردیا ۔گندم کی سمگلنگ کی روک تھام میں ہیلپ لائن میڈیا سنٹر کی ٹیم کو محکمہ فوڈ اور پنجاب پولیس کی طرف سے خراج ِ تحسین پیش کیا گیا۔۔