انٹر اسکول امن کرکٹ فیسٹیول کے لئے ضلع ٹیموں کے چنائو کے لئے ٹرائل کیمپ
Posted on November 19, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : کمشنر کراچی اور اورنگزیب سلطان اکیڈمی آف پاکستان کے اشتراک سے کراچی کے تمام اضلاع میں انٹر اسکول سطح پر امن اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہا ہے اس حوالے سے شاہ فیصل ،کورنگی ،ملیر اور لانڈھی کے اسکولوں کے طلبہ کے ٹرائل مورخہ 26،27اور 28نومبر2013ء کو شاہ فیصل کالونی مرکزی عید گاہ گرائونڈ نزد کالونی گیٹ شاہ فیصل فلائی اوور پر صبح 9بجے تا دوپہر 3بجے تک منعقد ہونگے۔
ٹرائل میں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں کو ڈسٹرکٹ کی ٹیموں میں شامل کیا جائے گا ٹرائل ٹیسٹ کرکٹر اور کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن زون 4کے سنیئر وائس چیئر مین معراج الحق کی نگرانی میں لئے جائیں گے مزید معلومات کے لئے کھلاڑی ان موبایل نمبر 0315-5958660اور0347-2156520پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com