انٹر یونیورسٹی واٹر پولو ، پنجاب یونیورسٹی نے ٹائٹل جیت لیا

Punjab University

Punjab University

لاہور میں انٹر یونیورسٹی واٹر پولو چیمپیئن شپ کے فائنل میں پنجاب یونیورسٹی نے یو سی پنجاب کو دو صفر سے ہرا کر ایونٹ جیت لیا۔ پنجاب یونیورسٹی لاہور سوئمنگ پول میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والے انٹر یونیورسٹی واٹر پولو چیمپین شپ میں ملک بھر سے سات یونیورسٹیوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

پنجاب یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب نے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، فائنل میچ میں پنجاب یونیورسٹی کی ٹیم یو سی پی پر دو صفر سے سبقت لے گئی تو یو سی پی نے امپائر کے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کھیل سے واک آوٹ کر دیا جس کے بعد پنجاب یونیورسٹی نے ٹائٹل جیت لیا، کراچی کی اقرا یونیورسٹی ایونٹ میں تیسرے نمبر پر ہی، تقریب کے مہمان خصوصی وائس جانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران تھے.