انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی

Dollars

Dollars

کراچی (جیوڈیسک) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کمزور جبکہ روپیہ تگڑا ہوا۔ ٹریڈنگ کے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر43 پیسے کی کمی سے 104 روپے 13 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 80 پیسے گھٹ کر 105 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کامیاب مذاکرات کی خبر کے نتجے میں روپیہ مضبوط ہوا ہے۔