انٹربینک میں ڈالر97 روپے90 پیسے کا ہوگیا

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 9 پیسے کی کمی کے بعد97 روپے90 پیسے پر آگیا ، اوپن مارکیٹ میں2 روپے40 پیسے کمی کے ساتھ ایک ڈالر 98 روپے کا ہوگیا۔ پاکستانی روپیہ ڈالر پر حاوی ہوتا جا رہا ہے، ڈیلرز کے مطابق صرف آج کے روزانٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے سے زائد کی کمی ہوئی اور یہ 97 روپے 90 پیسے کا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 40 پیسے کمی کے بعد98 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔پاکستان کے علاوہ بھارت سمیت دیگر ممالک کی کرنسیوں کے مقابلے ڈالر کمزور ہوتے دیکھا گیا۔گزشتہ چند روز میں ڈالر کے مقابلے بھارتی روپیہ 1 فیصد، انڈونیشیا کی کرنسی ایک اعشایہ تین فیصدجبکہ بنگلہ دیشی ٹکا اعشاریہ 5 فیصد مضبوط ہوا۔