انٹربینک میں ڈالر 162 اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے سے تجاوز کر گیا

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔

بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا اور ڈالر کی قیمت میں پہلے 2.02 روپے کا اضافہ ہوا۔

کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا اور ڈالر 3.52 روپے مہنگا ہوکر 160 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 5 روپے 2 پیسے مہنگا ہوا جس سے اس کی قیمت 162 روپے 47 پیسے ہوگئی۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا اور ڈالر 4.52 روپے مہنگا ہوکر 161 روپے 50 پیسے مہنگا ہوگیا۔