کراچی (جیوڈیسک) انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہوکر 132 روپے 48 پیسے کا ہو گیا۔
بدھ کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور کاروبار کے دوران ڈالر 16 پیسے سستا ہوکر 132 روپے 48 پیسے پر آگیا تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں 13 پیسے کمی ہوئی۔
کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 132 روپے 48 پیسے پر بند ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں 132 روپے کا ہوگیا۔