انٹربینک میں ڈالر کی قدر مستحکم

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیان کے بعد آج روپیہ مستحکم تو رہا لیکن ڈالر کی قدر میں کمی نہیں دیکھی جا رہی۔ فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ٹریڈنگ کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں اتار چڑھا کے بعد یہ 107 روپے 22 پیسے مستحکم ہو تے دیکھا گیا۔

رواں ماہ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 2 روپے 40 پیسے سستا ہوا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 107 روپے 60 پیسے کی سطح پر برقرار ہے۔ ماہرین کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈالر کی قدر میں کمی کی پیش گوئیاں کرنے سے زیادہ ضروری یہ ہے کہ اس کی رسد بڑھانے کا بندوبست کیا جائے۔

غیر ملکی ادائیگیوں کے دباو سے نمٹنے کے لیے ضروی ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں سے قرض کے حصول کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی برآمدات میں اضافہ کر کے زرمبادلہ ذخائر کو بڑھایا جائے۔

حکومت کو دہشت گردی کے خلاف جنگی اخراجات کی ادائیگیوں کے علاوہ دیگر اخراجات سے 2 ارب ڈالر ملنے کی آس لگائے بیٹھی ہے۔