کراچی (جیوڈیسک) پاکستان روپے کی کارکردگی عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں ملے جلے رجحان کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
انٹربینک فاریکس مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر روپے کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں تیس پیسے کم ہو کر ایک سو ایک روپے پچہتر پیسے رہی ۔ روپے کی قدر برطانوی پاونڈ کے مقابلے میں چونتیس پیسے ، آسٹریلوی ڈالر کے مقابلے میں ایک روپے پچیس پیسے ، کینڈین ڈالر کے مقابلے میں اسی پیسے ، عرب امارات درہم کے مقابلے میں آٹھ جبکہ چینی یوآن کے مقابلے میں ایک پیسہ کم ہوئی۔
کاروباری ہفتے کے دوران روپے کی قدر یورو کے مقابلے میں انسٹھ جبکہ سوئس فرینک کے مقابلے میں دو روپے چونتیس پیسے بڑھ گئی۔